Rouha Educational Society

Education by rouha

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام Apni Chat Apna Gar Program

Apni Chat apna Gar program is the initiative of Government of Punjab CM Punjab for providing better housing facilities to the people of Punjab.

Also Read: Apni Chat Apna Ghar


اپنی چھت اپنا گھر پروگرام
 جو میرے دل کے بہت قریب ہے اِس میں آپ کا خیر مقدم کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی اور اطمینان ہے۔ ہمارا پنجاب میں ہر خاندان کے لیے سستے گھر فراہم کرنے کا مقصد سادہ لیکن بہت شاندار ہے۔

گھر کا مالک ہونا صرف دیواروں اور چھتوں کی حد تک محدود نہیں بلکہ یہ سلامتی، باوقار زندگی، روشن مستقبل اور خوابوں کی تعبیرکے مترادف ہے۔ آپ چاہے مزدور ہیں، اُستاد ہیں یا کسی چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں، یہ پروگرام آپ سب کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے۔ ہمیں ادراک ہے کہ ہر شہری ایک محفوظ اور آرام دہ گھر کا مستحق ہے۔

ڈویلپرز، مالیاتی اداروں اور ہماری ہونہار اورمحنتی ٹیم کے باہمی تعاون کے ذریعے ہم پنجاب کے ہر شہری کے لیے گھر کی ملکیت کی رسائی کے لیے پر عزم ہیں۔ ہمارے تشکیل دئیے گئے ماڈلز چاہے وہ بڑے شہروں میں گھر فراہم کرنے کے عوض سرکاری زمین کی فراہمی ہو یا اِس پروگرام کے تحت نجی ہاؤسنگ سکیموں میں سستے مکانات سے مستفید ہونے والے معزز شہریوں کو سبسڈی مہیا کرنا ہو یا شہری علاقوں میں 5 مرلہ تک پلاٹ مالکان بمعہ قبضہ اور دیہاتی علاقوں میں 10 مرلہ تک پلاٹ مالکان بمعہ قبضہ کو بلاسود قرضہ فراہم کرنا ہو، یہ سب کے سب ہمارے کم آمدنی والے خاندانوں کی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ تبدیلی کے اِس سفر میں آپ ہمارا ساتھ دیں اور ہم مل کر صرف گھر ہی نہیں بلکہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں خواب حقیقت کاروپ دھارتے ہوں

Also Read: Who is owner of Crusteez Donuts?

Leave a Comment

Recent Posts